پاکستان

ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے حجاموں کو محکمہ صحت سے دکانوں کی رجسٹریشن کروانا ہو گی جنہیں 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری ہوگا، تربیت یافتہ اور ہیپاٹائٹس فری سرٹیفیکٹ کے حامل ورکر رکھنے والوں کو ہیلتھ انسپکٹر کے معائنے کے بعد حتمی لائسنس جاری کیا جائے گا۔

حجاموں کا کہناہے کہ اگر معائنہ انسپکٹر بے جا تنگ نہ کریں تویہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔

حجاموں کی رجسٹریشن کے عمل سے ہیر ڈریسرز کی دکانوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری آنے اور ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں کمی کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.