پاکستان

لاہور میں امام مسجد نماز جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کرگئے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسجد کے پیش امام نماز جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں وفات پا گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا عمر ابراہیم سنتوں کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی جب انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.