پاکستان

عورت مختصرکپڑے پہنےگی تو مردوں پر؟وزیراعظم نےصاف بات کردی

عمران خان نےکہا ہےکہ عورت مختصرکپڑے پہنےگی توسوائے روبوٹ کےمردوں پراثرتوپڑے گا

عورت مختصرکپڑے پہنےگی تو مردوں پر؟وزیراعظم نےصاف بات کردی، وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ عورت مختصرکپڑے پہنے گی توسوائے روبوٹ کےمردوں پراثرتوپڑے گا۔ امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، سیاسی حل کے بغیر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، سیاسی حل یہ ہوسکتا ہے کہ ایک اتحادی حکومت تشکیل دی جائے جس میں طالبان اور دوسرے فریق شامل ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جو بھی افغان عوام کی نمائندگی کرتا ہے ہم اس سے رابطہ رکھیں گے، اگر طالبان کو افغان جنگ میں مکمل فتح حاصل ہوگئی تو بڑے پیمانے پر خون ریزی ہوگی جس کے نتیجے میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، لہذا امریکا کو انخلا سے قبل لازما سیاسی حل نکالنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.