پاکستان

خواتین کےلباس وزیراعظم کا بیان،غریدہ فاروقی نےہنگامہ کھڑا کردیا

اینکرپرسن غریدہ فاوقی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

خواتین کےلباس وزیراعظم کا بیان،غریدہ فاروقی نےہنگامہ کھڑا کردیا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے لباس کے حوالے سے دیے گئے بیان پراینکر پرسن غریدہ فاوقی کا کہنا ہے کہ ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ” صرف یہ حالیہ بیان ہی نہیں تشویشناک بات یہ بھی ہے کہ وزیراعظم خان ماضی قریب میں بھی دیے گئے ایسے ہی بیان اوراُس کے نتیجے میں ہونے والے پُرزور عوامی احتجاج کے باوجود اب بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں کہ عورت کا لباس مرد کو لُبھانے کا باعث بنتا ہے۔ سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔”

خیال رہے کہ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میں فحاشی اورجنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصوریہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔ ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہی لہٰذا اگرمعاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اورنوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرعورت مختصرکپڑے پہنےگی تواس سےمرد پراثرپڑے گا ،جہاں تک جنسی تشدد ہے اس کا تعلق معاشرے سے ہے، جس معاشرے میں لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھتے وہاں اس سے اثر پڑے گا لیکن امریکہ جیسے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.