پاکستان

لاہوردھماکے کے ملزمان:وزیرداخلہ نےتہلکہ خیز دعویٰ کردیا

شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ پنجاب پولیس لاہورمیں ہونےوالےدھماکےکےملزمان کی گرفتاری کےقریب پہنچ گئی

لاہوردھماکے کے ملزمان:وزیرداخلہ نےتہلکہ خیز دعویٰ کردیا، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ پنجاب پولیس گزشتہ روزلاہورمیں ہونےوالےدھماکےکےملزمان کی گرفتاری کےقریب پہنچ گئی ہے۔ لاہورکےعلاقےجوہرٹاؤن میں گزشتہ روزہونےوالےدھماکےکےحوالےسےجاری کیئےگئےویڈیوبیان میں وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ پولیس نےجوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کوقانون کی گرفت میں لےکراچھی خبرسنائےگی، ملک میں انتشارپھیلانےوالےناکام ہوں گے۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید نےکہا کہ پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئےگا، افغان بارڈرپر 86 فیصد اورایران بارڈرپر 46 فیصد فینسنگ ہوچکی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے،پاکستان کےدشمنوں کوسیاسی ومعاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ شیخ رشید نےمزید کہا ہےکہ دشمنوں نےدہشت گردی کےراستےاپنانا شروع کیئےہیں، وہ ناکام ہوں گے۔

وفاقی وزیرِداخلہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ عوام پاک فوج کےساتھ مل کرامن،استحکام اورترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔ واضح رہےکہ لاہورکے علاقےجوہرٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کےسربراہ حافظ سعید کےگھرکےقریب گزشتہ روزبارود سےبھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ دھماکے کےنتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.