پاکستان

آزاد کشمیر کے انتخابات، جمعیت علماء اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں وہ کام کر ڈالا کہ مولانا فضل الرحمن سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا: قاضی محمود الحسن

آزاد کشمیر کے انتخابات، جمعیت علماء اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں وہ کام کر ڈالا کہ مولانا فضل الرحمن سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں جے یو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت اور آل جموں و کشمیر جے یو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر قاضی محمود الحسن نے کہا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا جب کہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.