پاکستان

ٹک ٹاک نے 73 لاکھ مشکوک اکاؤنٹس ختم کر دیئے ان میں کتنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بند ہوئے؟ ہوشرباء خبر منظر عام پر آگئی

پاکستان دوسرے نمبر پر جہاں سے 6495992 ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی،پہلے نمبر پر امریکی صارفین جن کی 85 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں

ٹک ٹاک نے 73 لاکھ مشکوک اکاؤنٹس ختم کر دیئے ان میں کتنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بند ہوئے؟ ہوشرباء خبر منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریبا ایسے 73 لاکھ اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ کم عمر بچوں کے ہیں۔ ہٹائی جانے والی ویڈیوز میں سے لگ بھگ 65 لاکھ ویڈیوز پاکستانی ٹک ٹاکرز کی ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک کی سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں ان میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 6495992 ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی ہیں۔ پہلے نمبر پر امریکی صارفین ہیں جن کی 85 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ برازیل میں 61 لاکھ سے زائد، روس میں ساڑھے 37 لاکھ کے قریب جبکہ انڈونیشیا کی پوسٹ کی گئی ساڑھے 27 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔

ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں، حذف شدہ مواد میں 36.8 فیصد نے ہماری بچوں سے متعلق تحفظ کی پالیسی کی خلاف ورزی کی جو کہ 2020 کی آخری ششماہی میں 36 فیصد تھی۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے کہا کہ ختم کیے جانے والی پروفائلز عالمی صارفین کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ یہ ایپ نوجوانوں میں بہت مقبول ہے اور 13 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ٹِک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں ایسے اعداد و شمار شائع کیے ہیں۔ کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ جب صنعت کی شفافیت اور صارف کے تحفظ اور احتساب کی بات ہو گی تو کم عمر صارفین کے بارے میں جاری اس تفصیل سے صنعت کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 61،951،327 ویڈیوز ہٹا دی گئیں جو اپ لوڈ کردہ تمام ویڈیوز کا ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ ان میں سے 82 فیصد کو دیکھنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا، کسی صارف کے رپورٹ کیے جانے سے پہلے 91 فیصد، اور پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر 93 فیصد ویڈیوز کو ہٹایا گیا۔1،921،900 اشتہارات کو اشتہاری پالیسیوں اور رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مسترد کر دیا گیا۔ہدایات اور سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر، 11،149،514 اکاؤنٹ ہٹا دیے گئے

ٹک ٹاک نے زور دیا کہ اس نے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات متعارف کروائے ہیں، جس میں نجی پیغام رسانی اور 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کی لائیو سٹریمنگ یا براہ راست نشریات جیسی خصوصیات کو محدود کرنا شامل ہے۔ 16 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ خود بخود پرائیوٹ پر سیٹ ہو جائیں گے۔ یہ فیچر رواں برس جنوری میں متعارف کروایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.