پاکستان

ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ترین ہوگیا، عوام کب تک اس اذیت میں مبتلا رہیں گے؟ دن میں تارے دکھانے والی خبر نے ہلاک کر رکھ دیا

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں

ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ترین ہوگیا، عوام کب تک اس اذیت میں مبتلا رہیں گے؟ دن میں تارے دکھانے والی خبر نے ہلاک کر رکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں لیکن اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، اس طرح ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، لاہور میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب 4600 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے، طلب اور رسد میں میں بہت بڑے فرق کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دوارنیہ 18 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے دہری اذیت کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.