پاکستان

کوئٹہ ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، درجنوں افراد زخمی

دہشت گردی کے تمام واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان خلاف استعمال کررہا ہے

کوئٹہ ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، درجنوں افراد زخمی‘ دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان خلاف استعمال کررہا ہے،جب تک افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے یہاں ایسے واقعات متوقع ہیں۔

ترجمان کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے،دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا ائیرپورٹ روڈ پر رات ساڑھے 8 بجے ہوا،بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.