پاکستان

قومی سلامتی کامعاملہ، شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں سے بڑا مطالبہ کر دیا

قومی سلامتی کے مسئلے پر ساری اپوزیشن اور ساری حکمران پارٹی ایک ہے، تمام جماعتوں نے جو تجاویز دیں وہ ملک کے لیے دی ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں، تمام جماعتیں ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی سلامتی کے مسئلے پر ساری اپوزیشن اور ساری حکمران پارٹی ایک ہے، تمام جماعتوں نے جو تجاویز دیں وہ ملک کے لیے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کا ایجنڈا ایک ہے، تمام جماعتوں نے کہاملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.