پاکستان

عثمان خان کاکڑکی موت، بلوچستان ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

عثمان خان کاکڑ کی موت کے اسباب جاننے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کردیا

بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے رہنماء عثمان خان کاکڑ کی موت کے اسباب جاننے کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے رہنماء عثمان خان کاکڑ کی موت کے اسباب جاننے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہیکہ بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔ جوڈیشل کمیشن عثمان خان کاکڑ کی موت کے اسباب معلوم کرکے 30 دن میں رپورٹ پیش کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن بلوچستان ٹریبونلز آف انکوئریز آرڈینس 1969کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.