پاکستان

محکمہ صحت کی غفلت ; پنجاب میں ویکسین کی ہزاروں خوراکیں ضائع

 پنجاب میں محکمہ صحت کی غفلت سے کورونا ویکسین کی 38 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہو نے کا انکشاف ہوا ہے۔

کھوج ذرائع کے مطابق  سب سے زیادہ ویکسین لاہور میں ضائع ہوئی جس کی تعداد 2 ہزار 959  ہے، اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں 1265 خوراکیں، بہاولنگر 1170،  بہاولپور 1140، چکوال 1111، ساہیوال 1132، سرگودھا 1015،  گوجرانوالہ 1085،جہلم 1098، مظفر گڑھ 1096، ملتان 1045 اور لودھراں میں 1040ویکسین کی خوراکیں ضائع ہوئیں۔ ضائع ہونے والی ویکسین میں ہر برانڈ کی ویکسین شامل تھی  جو نامناسب درجہ حرارت اور مقررہ وقت پر نہ لگنے کے باعث ضائع ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.