پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ، شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزارروپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ہوا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد جیولرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزارروپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 450 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1787 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.