پاکستان

ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کب ختم ہوگی‘ حماد اظہر نے بڑا دعویٰ کر دیا

سوئی سدرن کی گیس فیلڈ کی تین دن پہلے مرمت مکمل ہوچکی ہے، ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیر تک پاور اور گیس سیکٹر میں بہتری آئے گی اور ملک میں لوڈشیڈنگ کا بحران کم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کاکہنا تھاکہ سوئی سدرن کی گیس فیلڈ کی تین دن پہلے مرمت مکمل ہوچکی ہے، ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پیر تک پاور اور گیس سیکٹر میں بہتری آئے گی اور اگلے دو تین دن میں مزید بہتری آجائے گی جبکہ گیس بحالی سے بجلی کی بحالی بھی ہوجائے گی جو مزید فرق رہ گیا ہے وہ ایک دو دن میں پورا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ دو تین روز بجلی کی بندش پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، اس وقت پیک ڈیمانڈ ہے، اس سے پہلے اتنی ڈیمانڈ نہیں تھی۔ حماد اظہر کا کہنا تھاکہ لوڈ شیڈنگ کے بحران پر جلد قابو پالیں گے، ماضی میں جو سسٹم لگایا ہے وہ درآمدی فیول پر لگایا گیا ہے جبکہ ایل این جی پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ گیس کے ذخائرختم ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.