پاکستان

سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی اے یا ایل ڈی اے میں متاثرین کو جگہ دیں گے اور ہر متاثر افراد کو گھر کیلئے 80 گز کی جگہ دیں گے

سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا‘ سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی اے یا ایل ڈی اے میں متاثرین کو جگہ دیں گے اور ہر متاثر افراد کو گھر کیلئے 80 گز کی جگہ دیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے سندھ کابینہ سے اجازت بھی لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گجر اور اورنگی نالے کے متاثرین کو پلاٹ دے رہے ہیں، سندھ حکومت ان متاثرین کو گھر بھی بناکر دے گی جبکہ نالہ متاثرین کے ایک گھر پر 10 لاکھ اور کل 13 ارب کا خرچہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.