پاکستان

امریکا سے کتنے لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچیں، تفصیلات منظر عام پرآگئیں

وبا میں مدد کیلئے پاکستان کو 50 ملین ڈالرزعلیحدہ فراہم کیے تھے تاہم ویکسین کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا

امریکا سے کتنے لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچیں، تفصیلات منظر عام پرآگئیں‘ امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کے مطابق موڈرنا ویکسین امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر کا کہنا تھاکہ امریکانے کورونا ویکسین پاکستان بھجوائی اور ویکسین پاکستان پہنچنا، باہمی اشتراک داری کے بغیر ممکن نہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ وبا میں مدد کیلئے پاکستان کو 50 ملین ڈالرزعلیحدہ فراہم کیے تھے تاہم ویکسین کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایسٹرازنیکا ویکسین کی مزید خوراکیں بھی رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.