پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے خلاف قانون پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.