پاکستان

لاہور ہائی کورٹ بڑا فیصلہ؛تدفین بلا معاوضہ کرنے کا حکم

 لاہور ہائی کورٹ نے قبرستانوں میں میت کی بلامعاوضہ تدفین کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اگلے سال سے قبرستانوں میں بلامعاوضہ تدفین کی ذمہ داری محکمہ اوقاف کی ہو گا۔ عدالت نے چاروں اطراف میں قبرستانوں کے لیے 4 ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کا حکم بھی دیا۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے اراضی مختص کرنے کا ممبر بورڈ آف ریونیو کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے قبرستانوں کی تعمیر کے لیے حکومت پنجاب کو سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شہری ساری زندگی حکومت کو مختلف اشیا خریدنے پر ٹیکس ادا کرتا ہے اور مرتے وقت بھی اس سے قبر اور دیگر اشیا کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شہری کی تدفین کا خرچہ اٹھائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے فری ٹرانسپورٹ فراہم کرے اور پنجاب کے 4 شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں۔ شہر خاموشاں اتھارٹی میں پڑھ لکھے افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.