پاکستان

کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے فہرست طلب کرلی گئی

وفاق کے زیر اہتمام اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی فہرست طلب کی گئی

نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے فہرست طلب کرلی، پہلے بھی ہیلتھ کیئر ورکز کی تفریق نہ کرنے کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس تاخیر کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے اسپتالوں اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اوز)کو خط لکھا ہے جس کے کہا گیا ہے کہ ہیلتھ رسک الانس کی ادائیگی کیلئے براہ راست کورونا مریضوں کاعلاج کرنے والے عملے کی فہرست فراہم کریں۔ وزرات نے لکھا ہے کہ پہلے بھی اسپتالوں کی طرف سے مانگی گئی فہرستوں میں کورونا کے مریضوں کا براہ راست علاج کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز کی تفریق نہ کرنے کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس تاخیر کا شکار ہوا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ رسک الانس کیلئے ملازمین کی فہرست 5 جولائی تک فراہم کی جائے، 5 جولائی تک فہرست جمع نہ کروانے والیاسپتال اور محکمے الاؤنس کلیم نہیں کرسکیں گے جبکہ ہیلتھ رسک الانس کا اطلاق یکم اپریل 2020 سے ہوگا۔ وزرات خزانہ پہلے ہی ہیلتھ رسک الانس کیلئے ہدایات جاری کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.