پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عثمان بزدار نے پچھلے دو سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟ تحفے میں ملنے والی گاڑیوں پر نیب خاموش کیوں؟ عظمیٰ بخاری کے انکشاف نے تھرتھرلی مچا دی

عثمان بزدار نے 2015 سے 2017 تک زیرو ٹیکس دیا، اب ان کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں جو فرنٹ مینوں کے نام پر ہیں

عثمان بزدار نے پچھلے دو سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟ تحفے میں ملنے والی گاڑیوں پر نیب خاموش کیوں؟ عظمیٰ بخاری کے انکشاف نے تھرتھرلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بزدار خاندان اربوں روپے کا مالک ہے، ان کے اثاثہ جات فرنٹ مینوں کے نام پر ہیں جبکہ اس پر چیئرمین نیب آنکھیں کھولیں اور ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تحفظ ممبر استحقاق بل کی تمام متنازع شقوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، ملک احمد خان خود سامنے آکر وضاحت دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے 2015 سے 2017 تک زیرو ٹیکس دیا، اب ان کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں جو فرنٹ مینوں کے نام پر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارت نے پی کے، عمران خان نے جے کے اور عثمان بزدار نے ٹی کے متعارف کروائے، یہ تمام مل کر پاکستان کو ٹیکے لگا رہے ہیں، چیئرمین نیب بیدار ہوں اور ان کے خلاف ایکشن لیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تحفے میں ملنے والی گاڑیوں پر کیوں شامل تفتیش نہیں کیا گیا؟ ندیم بابر، سمیع اللہ، جہانگیر ترین اور ہاشم جواں بخت کے خلاف تحقیقات کاکیا بنا؟ عمران خان خود ہی تحقیقات کرواتے اور کلین چٹ دے دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.