پاکستان

عید الاضحی کے قریب آتے ہی کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، سینکڑوں کیسز سامنے آگئے

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مثبت کیسز کی شرح11.18فیصد رہی جبکہ حیدرآباد میں شرح 4.90 فیصد ریکارڈ کی گئی

عید الاضحی کے قریب آتے ہی کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، سینکڑوں کیسز سامنے آگئے،5 ہزار 8 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 560 مثبت رہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 5 ہزار8 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 560 مثبت رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکیمثبت کیسز کی شرح11.18فیصد رہی جبکہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.90 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں 551 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 27 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 7 ہزار 610 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 117 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پرسندھ میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح5.12 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 19 افراد انتقال کرگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.