پاکستان

وفاقی حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین تمام صوبوں میں تقیم کر دی

صوبے اپنے مطابق ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز میں تقسیم کریں، آنیوالے دنوں میں ویکسین کی مزید خوراکیں صوبوں کی ڈیمانڈ پر بھجوائی جاہیں گئی

وفاقی حکومت نے امریکا کی جانب سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین موڈرنا کی خوراکیں ملک کے تمام صوبوں کو تقسیم کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام نے صوبوں کے ضرورت کے تحت موڈرنا ویکسین کی خوراکوں کی پہلی کھیپ وفاقی کی اکائیوں بھجوا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبے اپنے مطابق ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز میں تقسیم کریں گے، آنے والے دنوں میں ویکسین کی مزید خوراکیں صوبوں کی ڈیمانڈ پر بھجوائی جاہیں گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز امریکی حکومت سے 25 لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ موڈرنا ویکسین ایسے ممالک میں اسٹڈی ورک پرمٹ پر جانے والوں کو لگائی جائے گی جہاں صرف خاص ویکسین قابل قبول ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی انتہائی قابل تعریف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.