پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پلان تیار، بڑا مطالبہ کر دیا

وفاق میں حکومتی اتحادی اور سندھ میں اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے جنوبی سندھ صوبہ کا مطالبہ کر دیا ہے

وفاقی میں حکومتی اتحادی اور سندھ میں اپوزیشن جماعت (ایم کیو ایم)پاکستان کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پلان تیارکرتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق میں حکومتی اتحادی اور سندھ میں اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف "حقوق کراچی "ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے جنوبی سندھ صوبے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو 10سالوں میں 6 ہزار 575 ارب روپے ملے جس کا عدالتی کمیشن حساب کتاب لے۔ حقوق کراچی ریلی کا آغاز حسن اسکوائر سے ہوا جوکارساز روڈ اور شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچی۔

ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں غیرتسلی بخش مردم شماری، جعلی ڈومیسائل سمیت بیروزگاری پر پیپلزپارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کی اور احتجاج کے دائرہ کار کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی پھیلانے کا عندیہ دے دیا۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا نوجوان بیروزگار ہے،تعلیم سے محروم ہے،سندھ کی کرپٹ حکومت کو پہلا نوٹس دے دیا ہے، اس کے بعد حیدر آباد، سکھر اور میر پور خاص والے بھی اپنا مقدمہ لے کر سڑکوں پر نکلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.