پاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ایوان سے باہر گفتگوکے دوران صحافی ارکان سے ہرقسم کا سوال کر سکتے ہیں،ارکان اسمبلی کے حوالے سے اسپیکر کے اختیارات برقرار رہیں گے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے متنازع بل سے صحافیوں کے خلاف شقیں ختم کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت پر مکمل یقین ہے، اس پر قد غن لگانے والوں کے خلاف وہ خود کھڑے ہوں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے لاہورمیں سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)رانا عظیم اور صدر پی یو جے شہزاد بٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں متنازع بل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں طے پایا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران اسپیکر جن الفاظ کو حذف کرنے کا کہیں گے، میڈیا انہیں حذف کرنے کا پابند ہو گا۔ پرویز الہی کا کہناتھاکہ ایوان سے باہر گفتگوکے دوران صحافی ارکان سے ہرقسم کا سوال کر سکتے ہیں،ارکان اسمبلی کے حوالے سے اسپیکر کے اختیارات برقرار رہیں گے،صحافیوں کے حوالے سے اسپیکر کی سربراہی میں ڈسپلنری کمیٹی تشکیل قائم کی گئی ہے جس میں صحافیوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.