پاکستان

پی ڈی ایم آج پھرسےحکومت کوللکارے گی،تیاریاں مکمل

مولانا فضل الرحمان،شہبازشریف،شاہد خاقان عباسی،محمود اچکزئی اورآفتاب شیرپاؤسمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے

پی ڈی ایم آج پھرسےحکومت کوللکارے گی،تیاریاں مکمل، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سوات کےگراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کررہی ہے،جس کےلئےتمام تیاریاں مکمل ہیں،جلسےسےمولانا فضل الرحمان،شہبازشریف،شاہد خاقان عباسی،محمود اچکزئی اورآفتاب شیرپاؤسمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے۔ جلسےکیلئےسواات کے مختلف علاقوں ،دیر،چترال،چارسدہ ،صوابی،مردان سمیت دیگراضلاع سےکارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سےجاری ہے۔

جلسہ میں پارٹی قائدین اورمیڈیا کےلئے 2 اسٹیج سجائےگئےہیں جب کہ شرکاء کےلئے 10 ہزارکرسیاں لگائی ہے،جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزاررضاکارسیکورٹی کےفرائض انجام دے رہےہیں جب کہ جلسہ گاہ کےباہر 1600 پولیس اہلکارتعینات کئےگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.