پاکستان

سیاسی ابوبدلنےوالوں کی ٹانگیں کانپنےلگیں،مسلم لیگ ن کا کرارا جواب

مریم اورنگزیب نےکہا کہ فواد چوہدری سمیت دیگربھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کےخلاف گھٹیا بیانات دینےپر مجبورہیں

سیاسی ابوبدلنےوالوں کی ٹانگیں کانپنےلگیں،مسلم لیگ ن کا کرارا جواب، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کےخوف سےحکومت اوراس کےترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ اپنےبیان میں مریم اورنگزیب نےکہا کہ فواد چوہدری سمیت دیگربھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کےخلاف گھٹیا بیانات دینےپر مجبورہیں،جوحکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کےکرائےکےترجمان اپوزیشن سےپلان مانگ رہےہیں،ہردورمیں سیاسی ابوبدلنےوالےآج کےسیاسی ابوکوبچانےکےلئےجھوٹ کا راگ الاپ رہےہیں۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ سیاسی ابوکی ساکھ اتنی گرچکی ہےکہ کرائےکےترجمانوں کےدن رات کےجھوٹ سےبات بن نہیں رہی،پی ڈی ایم کےخوف سےحکومت اوراس کےترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے ، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی، بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں اور کہاں جائیں؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.