پاکستان

پی ڈی ایم کے جلسہ سوات کا دھواں دھار آغاز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سوات کےگراسی گراؤنڈ میں جلسہ شروع ہوگیا

پی ڈی ایم کے جلسہ سوات کا دھواں دھار آغاز،اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سوات کےگراسی گراؤنڈ میں جلسہ شروع ہوگیا، اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسےسےسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف اوردیگر قائدین خطاب کریں گے۔ اس سےقبل جلسےمیں شرکت کرنےکےلیےصدرِمسلم لیگ نون اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سوات پہنچے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالےسےکہنا تھا کہ شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسےمیں شریک ہوگا۔ مریم اورنگزیب نےمزید بتایا کہ صدرنون لیگ میاں شہبازشریف بالا کوٹ سےریلی کی قیادت کرتےہوئےجلسہ گاہ جائیں گے۔ نون لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ریلی کا آغازبالا کوٹ اورمالم جبہ سےہوگا جومختلف راستوں سےہوتی ہوئی جلسہ گاہ کےمقام گراسی گراؤنڈ پہنچےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.