پاکستان

بلاول بھٹو کےدورہ امریکا سےکٹھ پتلی حکمران پریشان،شازیہ مری کا دعویٰ

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں

بلاول بھٹو کےدورہ امریکا سےکٹھ پتلی حکمران پریشان،شازیہ مری کا دعویٰ، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی قوت پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار ثابت ہوا ہے پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے، انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے، قوم کو بتایا جائے کہ 33 ارب روپے کہاں ہیں۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تو بغیر سفارتی استثنا امریکا نہیں جا سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.