پاکستان

شہروں میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شہروں میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

این سی او سی کے مطابق تمام اکائیوں کو عیدالاضحی کیلئے مفصل ہدایات جاری کردی گئیں اور ان ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہرسے باہر لگائی جائیں گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا جبکہ تمام اسٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق انتظامیہ کو داخلے پرہینڈ سینیٹائزر، ماسک اورریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی تاکید کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.