پاکستان

ولیحہ عرفات;برطانیہ پلٹ خاتون پیشہ ور مقدمہ باز نکلی

لاہورمیں زیادتی کا الزام لگانے والی برطانیہ پلٹ خاتون پیشہ ور مقدمہ باز نکلی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق ملزمہ ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی، ہر مقدمے میں نام تبدیل کرتی اورجعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ولیحہ عرفات نے مقدمے میں اپنا نام غلط لکھواکر پولیس کو گمراہ کیا،ولیحہ عرفات درجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ ہے، وہ شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مدعیہ مقدمہ نے عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کا بیان ریکارڈ کروایا ہے، حقائق کی روشنی میں شہری فیضان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ فیضان نے اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے فیضان کو گرفتارکرکے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے مقدمہ درج کرانے کیلئے شناختی کارڈ نمبر سمیت کئی کوائف غلط فراہم کیے۔

ایف آئی آر میں درج موبائل نمبر بھی درست نہیں جبکہ لڑکی اپنا میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی تھی،پولیس کے مطابق ملزم فیضان کا کہنا تھا کہ اس نے زیادتی نہیں کی دونوں مرضی سے ساتھ رہتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.