پاکستان

لاہور میں ایک اور سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقہ رام گڑھ میں واقع ایک دربار میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈر دھماکا اس وقت ہوا جب دربار سید محمود شاہ میں زائرین کے لیے لنگر تیار کیا جا رہا تھا، دو سلنڈروں میں دھماکےکے بعد آگ لگ گئی اور تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آواز دور تک سنی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 20 سالہ مبشر، 40 سالہ جمشید اور 27 سالہ عبدالقادر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.