پاکستان

ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تازہ ترین صورت حال؟ہوشربا خبرآگئی

این سی اوسی کےمطابق اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی مصدقہ کیسزکی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہے

ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تازہ ترین صورت حال؟ہوشربا خبرآگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سےجاری اعداد وشمارکےمطابق ملک بھرمیں کورونا کی تشخیص کےلیے 45 ہزار 245ٹیسٹ کیےگئےجن میں سے 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 2.97 فیصد رہی۔ این سی اوسی کےمطابق اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی مصدقہ کیسزکی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہے،جن میں سےپنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852، سندھ میں 3 لاکھ 40 ہزار 902، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 533، بلوچستان میں 27 ہزار 419، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427، اسلام آباد میں 82 ہزار 969 جبکہ آزاد کشمیرمیں 20 ہزار 558 کیسزرپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 650 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 934 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 19 مصدقہ مریض دم توڑ گئے، اس طرح اب تک اس وبا نے ملک میں 22 ہزار 427 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس وقت میں ملک کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 299 ہے، جن میں سے ایک ہزار 894 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب میں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک کورونا کی ایک کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار 346 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، 33 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو کورونا کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں، جب کہ ایک کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 856 کو ایک خوراک دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.