پاکستان

امریکا میں جائیداد؟آصف زرداری کےخلاف نیا کٹا کھل گیا

نیب کی جانب سےکہا گیا ہےکہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہےجو پاکستان میں ظاہرنہیں کیا

امریکا میں جائیداد؟آصف زرداری کےخلاف نیا کٹا کھل گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق صدراورپیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کونوٹس بھیجا ہے،جس میں ان سےنیویارک میں جائیداد کےحوالےسےجواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں نیب کی جانب سےکہا گیا ہےکہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہےجو پاکستان میں ظاہرنہیں کیا، بظاہریہ اپارٹمنٹ خریدنےکیلئےپاکستان سےکوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئیں،نیویارک میں جائیداد کیسےبنائی جواب دیا جائے۔ نیب نے 24 جون 2021 کونیویارک کےمبینہ اپارٹمنٹ کی تفصیلات جمع کروانی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری نےضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا ہے،سابق صدرنےاپنےوکیل فاروق ایچ نائیک کےذریعےدرخواست دائرکی ہے،جس میں انہوں نےچیئرمین نیب، ڈی جی نیب رالپنڈی اورتفتیشی افسرکوفریق بنایا ہے۔ آصف زرداری کی درخواست کےساتھ ضیاء الدین ہسپتال کی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.