پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بس ابس اس کی کسر باقی رہ گئی تھی، حکومتی اقدامات کو بڑا چیلنج درپیش، سی این جی کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اڑا دیئے

بجٹ کے بعد سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے، پمپس مالکان نے قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے

بس ابس اس کی کسر باقی رہ گئی تھی، حکومتی اقدامات کو بڑا چیلنج درپیش، سی این جی کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اڑا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی عوام نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے، پمپس مالکان نے قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 ہفتے بند رہنے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے کھول دیئے گئے ہیں تاہم بیشتر پمپس پر سی این جی کی فروخت نئے نرخوں 140 روپے کلو کے حساب سے جاری ہے۔ سی این جی صارفین یکدم اس اضافے سے افسردہ دکھائی دیتے ہیں جبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے غیاث الدین پراچہ نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.