پاکستان

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کتنے ہزار میٹرک ٹن چینی کتنی قیمت میں خریدی؟ سب پتا چل گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے90روپے فی کلو کے حساب سے40ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت خریدلی ہے

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کتنے ہزار میٹرک ٹن چینی کتنی قیمت میں خریدی؟ سب پتا چل گیا‘ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے جو چینی خریدی ہے اور تقریباً 100 روپے کلو میں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے40ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت موصول کم سے کم90روپے فی کلو کی بولی منظور کرلی ہے۔ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی تقریبا ایک سو روپے کلو میں پڑے گی تاہم وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت گذشتہ ڈیڑھ سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت68روپے فی کلو مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے2ماہ بعد پہلی بار چینی کی خریداری کی ہے، اس سے قبل آخری ٹینڈر میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے90روپے فی کلو کے حساب سے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی۔ یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق چینی نہ خریدتے تو قلت پیدا ہوجاتی اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری ناگزیر تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.