پاکستان

بلاول بھٹو کے ایک تیر سے دو شکار، پی ٹی آئی اور ن لیگ والوں میں کھلبلی مچا دی

ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے کرو، جیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کی عزت والے کا بھی بندوبست کریں گے اور کٹھ پتلی کا بھی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے سب میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرکے عوام نہ مظفر آباد میں کٹھ پتلی چاہتے ہیں نہ اسلام آباد میں، ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ مودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے کرو، جیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کی عزت والے کا بھی بندوبست کریں گے اور کٹھ پتلی کا بھی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی طرح تشدد پر یقین نہیں رکھتے، جیالوں نے ضیاالحق اور مشرف کا مقابلہ کیا، مودی کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں، مودی کو شادی میں دعوت نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ مودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.