پاکستان

افغانستان کی موجودہ صورتحال، بھارت اور امریکا پریشان، عمران خان کا دعویٰ

اس وقت سب سے زیادہ بھارت مشکل سے دو چار ہے، بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان خطے کی صورتحال کافی سنگین ہے، جس سے بھارت سمیت امریکا کو خود سمجھ نہیں آ رہا کہ آئندہ کیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ بھارت مشکل سے دو چار ہے، بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عدم استحکام ہوا اور طالبان کا غلبہ ہوا تو بھارتی سرمایہ کاری کا کیا بنے گا؟ افغانستان کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، امریکا کو بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک ماہ میں وہاں کیا حالات ہوں گے، افغانستان میں سب سے بڑا لوزر بھارت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر واضح مقف اپنایا ہے اور اس پرقائم ہے، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان فریقوں کو کرنا ہے، دنیا نے افغانستان پر توجہ نہ دی تو وہاں مزید خونریزی ہوگی۔ ملک میں بھارت وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، لاہور میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.