پاکستان

پاکستان3 میں اقسام کا خطرناک کورونا وائرس موجود ہونے کا انکشاف

وزارت صحت پاکستان نے ملک میں پائے جانے والی کورو وائرس کی اقسام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے پندرہ دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے تھے۔

سیمپلز میں ڈیلٹا(ہندوستانی)، بیٹا (جنوبی افریقی) اور الفا (یوکے) کی مختلف اقسام کی تشخیص ہوئی ہے۔اعداد و شمار کو این آر ایچ کے فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز سرویلنس ڈویژن اور دیگر متعلقہ قومی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

سیمپلز میں یوکے، انڈین اور ساؤتھ افریقن وائرس کی اقسام سامنے آئی ہیں۔ معلومات کو  این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن بھی بھیج دیا گیا ہے۔ سرویلنس ڈویژن کورنٹائن اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے اس پر مزید کام کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.