پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خدا نے عمران خان کو عزت دی اور اسی خدا نے ان کے سیاسی مخالفین کو بھی عزت دی تو وہ پھر کیوں ان کے کپڑے؟ صحافی جاوید چوہدری نے حقیقت بتا دی

اگر پانچ پانچ ماہ جوبائیڈن کی کال کا انتظار کر سکتے ہیں تو آپ ان لوگوں سے ہاتھ کیوں نہیں ملانا چاہتے جنھوں نے آپ سے زیادہ ووٹ بھی لیے

خدا نے عمران خان کو عزت دی اور اسی خدا نے ان کے سیاسی مخالفین کو بھی عزت دی تو وہ پھر کیوں ان کے کپڑے؟ صحافی جاوید چوہدری نے حقیقت بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ اللہ نے اگر عمران خان کو عزت دی تودوسروں کو بھی اسی خدا نے عزت کے قابل سمجھا لیکن یہ ان سے مسلسل عزت کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ اپنے سیاسی مخالفوں کو بے عزت کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے یہ پانچ پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا بھی دینا چاہتے ہیں اور یہ جس سے چاہتے ہیں اس سے اس کا روزگار اور رزق بھی چھین لیتے ہیں اللہ نے ان کو وزیراعظم بنا دیا کیا یہ اب مزید کیا بننا چاہتے ہیں۔

میرے دوست بے تاب ہو کر کرسی پر کروٹیں بدلنے لگے میں نے انھیں ہاتھ کے اشارے سے روکا اور عرض کیا اپوزیشن کے سارے لیڈر مجرم ہو سکتے ہیں آپ عدالتوں میں ان کے جرم ثابت کریں اور سزائیں دیں لیکن آپ کو انھیں بے عزت کرنے کاحق کس نے دیا ہے؟ آپ اگر نریندر مودی کو خط لکھ سکتے ہیں اسے فون کر سکتے ہیں اور آپ اگر پانچ پانچ ماہ جوبائیڈن کی کال کا انتظار کر سکتے ہیں تو آپ ان لوگوں سے ہاتھ کیوں نہیں ملانا چاہتے جنھوں نے آپ سے زیادہ ووٹ بھی لیے اور جو ازلی سیاسی مخالف ہونے کے باوجود ملک اور جمہوریت کے لیے اکٹھے بھی بیٹھ جاتے ہیں۔

میں دل سے سمجھتا ہوں یہ رویہ یہ رعونت کسی شخص ملک اور پارٹی تینوں کے لیے خطرناک ہوتی ہے اور تینوں کو اس کی سزا بھگتنا پڑتی ہے لہذا میری درخواست ہے ہم اگر انسان ہیں تو پھر ہمیں شرف انسانیت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ دنیا میں ہر شخص مرنے کے بعد مٹ جاتا ہے لیکن اللہ تعالی کسی فرعون کو مرنے کے بعد بھی مرنے نہیں دیتا یہ اسے عبرت بنا کر عجائب گھروں میں سجا دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.