پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہنڈا کمپنی نے اپنی نئی گاڑی اور مشہور زمانہ سٹی کے نئے ماڈل کو مارکیٹ میں اتار دیا، کتنی قیمت رکھی گئی؟ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے

گاڑیوں کی ریس میں ہنڈا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ”سٹی“ کو پیچھے رہنے سے بچانے کیلئے ساتویں جنریشن لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے

ہنڈا کمپنی نے اپنی نئی گاڑی اور مشہور زمانہ سٹی کے نئے ماڈل کو مارکیٹ میں اتار دیا، کتنی قیمت رکھی گئی؟ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔

پاک وہیلز کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی ریس میں ہنڈا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ”سٹی“ کو پیچھے رہنے سے بچانے کیلئے ساتویں جنریشن لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور سٹی کے نئے ماڈل کو ممکنہ طور پر کمپنی 12 جولائی 2021 کو متعارف کروانے جارہی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اب انتظار ختم ہو چکاہے۔یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی بکنگ اس سال مئی میں شروع کر دی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق ہونڈا نے اب تک ہزاروں گاڑیوں کی بکنگ مکمل کر لی ہے لیکن اب تک کسی نے بھی گاڑی کا چہرہ نہیں دیکھا ہے۔

پاک وہیلز کا کہنا ہے کہ گاڑی کی قیمت سے متعلق اطلاعات ہیں کہ ساتویں جنریشن کی سٹی کا ٹاپ آف دی لائن ماڈل تقریبا 33 لاکھ روپے تک کا ہو سکتا ہے۔ابھی یہ واضح اعلان نہیں کیا گیا کہ ہونڈا چھٹی یا پھر ساتویں جنریشن متعارف کرنے جارہاہے لیکن ہونڈا کی جانب سے جاری کیئے گئے ٹیزر ز کا جب غور سے جائزہ لیا گیا تو اس کے کچھ حصے تھائی لینڈ میں 2019 میں متعارف کروائی گئی 7 ویں جنریشن سے ملتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ کمپنی ساتویں جنریشن متعارف کروانے جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.