پاکستان

کیا آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے کسی سے سیاسی اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں؟ تہلکہ مچا دینے والا انکشاف

آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ کو کسی سیاسی اتحاد کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ ن میں اتنی سکت ہے اکیلے الیکشن لڑ کر جیت سکتی ہے، محمد زبیر

کیا آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے کسی سے سیاسی اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں؟ تہلکہ مچا دینے والا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی، شہبازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ن کو ان کی ضرورت ہے۔ مریم نواز نے بہت کم عرصے میں اپنا لوہا منوایا ہے، شیخ رشید مسلم لیگ ن سے مقابلہ نہ کریں، پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے۔ مریم نواز 8 تاریخ کو آزاد کشمیر الیکشن مہم کیلئے نکلیں گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کواس وقت کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے، مسلم لیگ ن میں سکت ہیکہ ہم خود سے لڑ سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، امکان ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، اب مریم نواز کے ساتھ وہ بھی کشمیر میں (ن)لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.