پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کو ”ڈیزل“ کہنا کس کے کہنے پر چھوڑا؟ ملکی سیاست میں طوفان برپا کر دینے والی حقیقت بے نقاب

متحدہ علما بورڈ کے کہنے پر وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنا چھوڑا

وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کو ”ڈیزل“ کہنا کس کے کہنے پر چھوڑا؟ ملکی سیاست میں طوفان برپا کر دینے والی حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاست میں ایک دوسرے کو برے ناموں سے پکارنا عام طور پر عام تصویر کیا جاتا ہے۔جہاں عمران خان کو طالبان خان سمیت مختلف نام دئیے گئے،اس طرح عمران خان بھی مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کہہ کر پکارتے تھے یہاں تک کہ حکومت میں آنے سے قبل جلسوں میں مولانا کو ڈیزل کہہ کر کارکنان کا جوش بھی بڑھاتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوسی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ متحدہ علما بورڈ کے کہنے پر وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنا چھوڑا،انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے ماملے پر پوری دنیا نے عمران خان کو سراہا لیکن اتحاد بنا کر 10نشستیں نہ لینے والے اپوزیشن رہنما عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.