پاکستان

مریم نواز صاحبہ آپ کہاں ہیں؟ ہم آپ کو ٹی وی سکرین پر دیکھنا چاہتے تھے آپ کا سننا چاہتے تھے لیکن ……؟ چونکا دینے والی رپورٹ

آپ کہاں ہیں؟ مریم نواز،پوری قوم آپکو بلا رہی ہے، مریم میم نہیں تھی اس لیے جلسہ دیکھا ہی نہیں پی ایم ایل این مریم نواز کے بغیر نامکمل

مریم نواز صاحبہ آپ کہاں ہیں؟ ہم آپ کو ٹی وی سکرین پر دیکھنا چاہتے تھے آپ کا سننا چاہتے تھے لیکن ……؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سوات جلسے کا سوشل میڈیا پر بھی خاصا چرچا رہا۔ تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد جلسے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی عدم شرکت کو محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکے۔گوکہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی تقاریر اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک بھی زیر بحث ہے تاہم زیادہ تر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ مریم نواز نے اس جلسے میں شرکت کیوں نہیں کی۔

ٹوئٹر صارف ناصر خان نے لکھا کہ آپ کہاں ہیں؟ مریم نواز۔ پوری قوم آپکو بلا رہی ہے۔صارف کاشف علی عباسی نے لکھا کہ مریم میم نہیں تھی اس لیے میں نے تو جلسہ دیکھا ہی نہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ سوات میں پی ڈی ایم کا شو بہت اچھا تھا لیکن مریم نواز کی عدم موجودگی سے پی ڈی ایم کی تحریک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ٹوئٹر صارف حبیب نے لکھا کہ پی ایم ایل این مریم نواز کے بغیر نامکمل ہے۔ کسی بھی ورکر کے لیے یہ ناقبل قبول ہے، اور یہ سب نے پی ڈی ایم جلسے میں محسوس کیااس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مجمع کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ اور وہ واضح طور پر نواز شریف کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.