پاکستان

اگر کبھی کشمیر کے عوام نے حکم دے دیا کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ ……؟ بلاول بھٹو کے تہلکہ خیز بیان نے حکومت کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے

ہم نے بھٹو سے سیکھا ہے کہ اگر کشمیری عوام کیلئے ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے،جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا

اگر کبھی کشمیر کے عوام نے حکم دے دیا کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ ……؟ بلاول بھٹو کے تہلکہ خیز بیان نے حکومت کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا گیا لیکن بزدل وزیراعظم عمران خان نے کچھ نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام خود کرے گی۔اگر کشمیر کی عوام حکم کرے گی کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہو تو جنگ ہوگی، اگر کشمیر کی عوام حکم کرے گی کہ امن ہو تو امن ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کا دن ملک، جمہوریت، ہر جیالے، ہر جمہوریت پسند پاکستانی اور ہر محب وطن پاکستانی کیلئے ایک سیاہ ترین دن تھا کیونکہ اس روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو معزول کرکے مارشل لا لگایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے سے بنی تھی، یہ سفر آج تک جاری ہے۔ ہم نے بھٹو سے سیکھا ہے کہ اگر کشمیر کے عوام کے لئے ہمیں ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔ شہید بینظیر سے سیکھا ہے جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کی سیاست آج بھی کراچی سے لے کر کشمیر تک ہے۔ ہماری پالیسی ہے کشمیر کا فیصلہ یہاں کی عوام کریں گے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ وہ اپنی نیند میں بھی کشمیر پر کوئی غلطی نہیں کر سکتے۔ کٹھ پتلی جب بھی کشمیر کا ذکر کرتا ہے تو غلطی کرتا ہے۔ جب مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا تھا تو بزدل کا جواب تھا کہ میں کیا کروں؟ کہتا تھا ہم ہر جمعہ کو سڑک پر کھڑے ہوں گے۔ اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کے ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں تو آزاد کشمیر کے عوام اس نالائق، نااہل وزیراعظم کی معاشی پالیسی کے بحران کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.