پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا وائرس کا شکار رہنے کی وجہ سے تکلیف میں ہوں، دلائل کے لیے زیادہ وقت درکار ہے، تین ہفتوں کی مہلت دی جائے: وکیل امجد پرویز

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلوں پر باقاعدہ سماعت 15 جولائی سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بڑی خوشخبری سنا دی‘ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ مریم نوازکے وکیل امجد پرویزنے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار رہنے کی وجہ سے تکلیف میں ہوں، دلائل کے لیے زیادہ وقت درکار ہے، تین ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا اپیلوں پر بہت زیادہ تاخیر نہیں کرسکتے، آئندہ ہفتیکی تاریخ دیتے ہیں اور اس کو شروع کرتے ہیں، پتہ چل جائے کہ کیا چارج ہے؟ کتنے گواہ ہیں؟ ہر ہفتے ایک دن اپیلوں کیلیے رکھ دیں گے۔اپیلوں پر سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب)نے ایون فیلڈ اپیلوں کے لیے نئی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.