پاکستان

"کون کون جھنڈے والی گاڑی استعمال کرے گا؟”۔۔۔ کابینہ کا اہم فیصلہ

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف وفاقی وزراء ہی قومی پرچم والی گاڑی استعمال کرسکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق صرف وفاقی وزراء ہی پرچم والی گاڑی استعمال کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں بھی فلیگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا، اس موقع پر وفاقی وزرا او ر وزرائے مملکت کے پروٹوکول کا جائزہ بھی لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکل مدنظر رکھتے ہوئےنجی و سماجی مصروفیات تقریباً ترک کی ہوئی ہیں۔وزیراعظم نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی ضروریات کا از سر نو جائزہ لیں، اس پر کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی پر پرچم لہرانے کی پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.