پاکستان

صدر پاکستان اور دیگر سیاسی شخصیات کا دلیپ کمار کی موت پر اظہار افسوس

 دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان سے بھی ان کے اہلخانہ کیساتھ اظہار افسوس اور تعزیت کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےعظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال اظہار افسوس کیا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا دلیپ کمار کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے۔دلیپ کمار نے فلموں میں ناقابل فراموش کردار نبھائے۔ دلیپ کمار کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی کسی اور کو نہ مل سکی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹریجڈی کنگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ  دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا ، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے آغاز کے وقت فنڈز اکٹھا کرنے کے سلسلے میں ان کی فراخدلی کو کبھی نہیں بھول سکتا، یہ ایک مشکل وقت ہے۔

شہبازشریف نے کہا بطوررکن پارلیمان دلیپ کمار نے پاک بھارت تعلقات کے لیے کوششیں کیں۔ پاک بھارت اچھے تعلقات کےلیے کوششیں ان کی امن پسندی کا مظہر تھیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی اداکار دلیپ کمار کی وفات پراظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے، انکا متبادل ممکن نہیں۔ میں نے اپنی ملاقاتوں میں یوسف خان کو ایک سحر انگیزشخصیت پایا اللہ تعالی یوسف خان کے درجات بلند کرے۔ ان کی لواحقین کو صبر عطا کرے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار نے اپنی صلاحیتوں سے برصغیر اوردنیا کے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار بہترین اداکار تھے ،ان کی اردو اور الفاظ کی ادائیگی متاثر کن تھی۔ دلیپ کمار انسانی خدمات میں بھی سرگرم تھے ،انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا۔ دلیپ کمار نے ہمیشہ پشاور کی محبت کو سینے سے لگائے رکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.