پاکستان

نیویارک پراپرٹی کیس ؛ آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

نیویارک پراپرٹی کیس سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔سابق صدر آصف علی زرداری  بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی۔آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظنور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.