پاکستان

پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ

امتحانی مراکز میں موبائل فونز لیجانے،فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی ہوگئی

سندھ میں بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے اور پرچے آؤٹ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز میں موبائل فونز لیجانے پر بھی پابندی لگادی ہے، امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق میٹرک اور انٹربورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.