پاکستان

احسن اقبال کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری، نیب پر اظہار برہمی

احسن اقبال کے خلاف نیب کرپشن کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، تسلیم شدہ بات ہے منصوبہ عوام کے استعمال اور فائدے کیلئے شروع کیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں نیب پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کی ضمانت کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے جاری کیا۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف نیب کرپشن کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، تسلیم شدہ بات ہے منصوبہ نارووال کی عوام کے استعمال اور فائدے کیلئے شروع کیا گیا، منصوبے کی منظوری مجاز فورم سی ڈی ڈبلیو پی نے دی، احسن اقبال نے پراجیکٹ سے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ریکارڈ سے پتا چلتاہے احسن اقبال رضاکارانہ طور پر تفتیشی افسر سے تعاون کر رہے ہیں، کیس ابھی انویسٹی گیشن میں بھی تبدیل نہیں کیا گیا، انکوائری کے موجودہ مرحلے میں پٹیشنر معصوم تصور کیا جاتا ہے، نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر کے اختیار سے تجاوز کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.